10 جون 2012 - 19:30

کوئٹہ… مستونگ سے نوشکي جانے والي مسافر بس کے قريب دھماکا ہوا ہے جس کے نتيجے ميں متعدد افراد زخمي ہو گئے ہيں.

ابنا: ليويز ذرائع کے مطابق مستونگ سے نوشکي جانے والي بس کے قريب درينگڑہ کے مقام پر دھماکا ہوا ہے.

ابتدائي طور پريہ معلوم نہيں ہو سکا کہ دھماکا خيز مواد بس ميں موجود تھا يا سڑک کنارے نصب کيا گيا تھا.

دھماکے کے نتيجے ميں ابتدائي اطلاعات کے مطابق50سے زائد مسافر زخمي ہو گئے ہيں جبکہ بعض اطلاعات ميں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کيا گيا ہے. دھماکے کے زخميوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کيا جارہا ہے.  .......

/169